ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل : پی ایل ڈی بینک کے نئے صدر دیوی داس نائک منتخب : سنیل نائک کے خلاف الزامات کی بوچھار

بھٹکل : پی ایل ڈی بینک کے نئے صدر دیوی داس نائک منتخب : سنیل نائک کے خلاف الزامات کی بوچھار

Sat, 03 Dec 2016 18:02:08    S.O. News Service

بھٹکل:3/ڈسمبر  (ایس او نیوز) ضلع کی کوآپریٹیو سوسائٹیوں میں اپنا ایک مقام رکھنے والی بھٹکل کی پی ایل ڈی بینک  کے دیوی داس این نائک نئے صدر کی حیثیت سےمتفقہ طورپر منتخب ہوئے ہیں۔

سنیچر کی صبح بھٹکل پی ایل ڈی بینک دفترمیں محکمہ کے معاون ڈائرکٹر پی این نائک کی نگرانی میں انتخابی کارروائی انجام دی گئی ۔ دیوی داس نائک صدارتی عہدے کے لئے تنہا پرچہ نامزدگی داخل کئے تھے، ایشور سبرائے نائک اور سریش جٹیا نائک نےدستخط کرتے ہوئے ان کا نام پیش کیا تھا۔ بینک کے کل 12ڈائرکٹروں میں سے 9ڈائرکٹر انتخابی کارروائی میں شریک تھے۔ سابق صدر سنیل بی نائک، دامودر گرڈیکر، مادیونائک بیٹدور غیر حاضر رہے۔ انتخابی اعلان کے بعد دیوی داس نائک نے بات کرتے ہوئے کہاکہ بینک کے کاموں میں سیاست نہیں ہوگی، متفقہ طورپر صدر کا انتخاب ہواہے، آئندہ 22مہینوں تک تمام کے تعاون سے بینک کو ترقی پر لے  جانے کی بات کہی۔ اس موقع پر کاسکارڈ بینک کےنائب صدر ایشور نائک نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کئی نامور شخصیتوں نے بینک کے صدارت پر فائز رہتے ہوئے کئی ایک کاموں کو انجام دیاہے۔ میں بھی جب صدارت کے عہدے پر فائز تھا تو بینک کو کافی ترقی کی راہ پر لے آیا تھا۔ بینک کے نائب صدر مہیش نائک، جنرل مینجر واسو نائک وغیرہ موجود تھے۔

سنیل نائک کے خلاف الزام : نومنتخب صدر دیوی داس نائک نے کہاکہ سنیل نائک نے بحیثیت صدر بینک کے مفاد کو بالائے طاق رکھتے ہوئے غیر اصولی طورپر جو رویہ اپنایا تھا اسی کی وجہ سے ان کے خلاف عدم اعتماد تحریک پیش کرنا مجبوری بن گئی تھی۔ منتخب ہونے کے بعد پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے دیوی داس نے سنیل نائک کے خلاف الزامات کی بوچھارکردی ہے۔ الزام لگایا گیا ہے کہ جب وہ صدر تھے قرضہ دینے کے دوران ضمانت کی پرواہ نہیں کی یہ ان کی بڑی خامی ہے۔ بینک عملے کی نامزدگی میں بھی اصولوں کا پاس و لحاظ نہیں رکھا گیا ہے  ، انہی کے رویہ سے بیزار ہوکر ان کے ماموں دامودر نائک نے ڈائرکٹرشپ سے استعفیٰ پیش کیا تھا۔ بینک کے افسران ، ڈائرکٹر وں اور دیگر عملے کی ہتک آمیز پیغامات تیار کرکے واٹس اپ اور سوشیل نیٹ ورک کے ذریعے پھیلا کر عوام میں غلط فہمی پیدا کرنے کی جو کو ششیں ہوئی ہیں ان میں سنیل بی نائک کا ہاتھ  ہونے کا الزام لگایاہے۔ ہمیں ان کے خلاف ایک سخت قدم اٹھانے کےعلاوہ کوئی چارہ نہ  ہونے کی بات کہی ہے۔


Share: